Monday, May 4, 2009
مینگورہ پر عسکریت پسندوں کا قبضہ
سوات: سوات میں عسکریت پسندوں نے دیگر علاقوں کے بعد مینگورہ شہر پر بھی قبضہ کرلیا۔ عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کے باعث عوام کی نقل مکانی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا۔ مینگورہ میں عسکریت پسندوں نے تمام اہم عمارتوں کا محاصرہ کر رکھا ہے۔ چھتوں پر چڑھ کر مور چے بنالئے ہیں اور شہر کی نگرانی کررہے ہیں۔ شہر میں مسلح افراد کے گشت کے بعد خوف ہراس ہے۔ بیشتر بازار بند ہیں۔ عسکریت پسندوں کے کنٹرول کے بعد ضلع بھر سے ایک بار پھر نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ مین گرڈ اسٹیشن کی خرابی دور نہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کی بجلی اور پانی کی سپلائی دوسرے روز بھی بند ہے۔مدین میں مسلح افراد نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سیدو شریف کے علاقے اسلام پورہ میں مسلح افراد نے ہیڈ کانسٹیبل بخت رحیم کے گھر پر حملہ کرکے اسے اغو اکرلیا۔ تحصیل بریکوٹ میں آنے والے سیکورٹی فورسز کے تازہ دم دستوں پر عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ تاہم عسکری ذرائع نے اس کی تصدیق نہیں کی۔
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
No comments:
Post a Comment